: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
باغپت،11اپریل(ایجنسی) اتر پردیش کے باغپت ضلع میں ایک گاؤں کی پنچایت نے لڑکیوں کے جینز یا دوسرے دیگر تنگ لباس پہننے کو سماجی برائیوں کی بڑی وجہ قرار دیا ہے. پنچایت نے ساتھ ہی ایسے کپڑے پہننے پر پابندی لگا دی ہے اور آگاہ کیا ہے کہ اس کا عمل نہیں کرنے والی لڑکیوں اور
عورتوں کا ان کے خاندان سمیت بائیکاٹ کیا جائے گا. ضلع کے باولی گاؤں کی پنچایت میں لئے گئے فیصلے کی جانکاری دیتے ہوئے گاؤں کے ایک شخض نے بتایا کہ اتوار کو گاؤں میں پنچایت میں سماجی نظام کو بہتر بنانے کے لیے اہم مسائل پر سنجیدگی سے غور کرنے کے بعد پنچایت نے سب سے پہلے لڑکیوں کے جینز اور تنگ لباس پہننے پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا.